Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اس سال تیل کی طلب میں 1.3 ملین بیرل یومیہ اضافہ متوقع: سربراہ آرامکو

مزید اضافے سے پیداوار 106 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی۔ (فائل: فوٹو اے ایف پی)
سعودی آئل کمپنی آرامکو کے سی ای او امین الناصر کا کہنا ہے تیل کی مارکیٹ کے حالات اچھے ہیں۔  رواں برس اس کی طلب میں 1.3 ملین بیرل یومیہ اضافے کی توقع ہے۔
 ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر رائٹرزسے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’سال 2024 کے وسط میں تیل کی یومیہ طلب 104.6 بلین بیرل تک پہنچ گئی تھی جس میں مزید اضافے کے بعد 106 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی۔‘
وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے توانائی سے متعلق فیصلوں کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے جس سے امریکی ہائیڈرو کاربن کی پیداوار میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا مارکیٹ مستحکم ہے۔ گزشتہ برس کے وسط تک ہماری یومیہ پیداوار 104.6 ملین بیرل تک تھی جس میں مزید اضافے کی قوی امید ہے۔
امریکہ کی جانب سے روسی خام تیل کے ٹینکرز پر عائد کی جانے والی پابندیوں کے سوال پر ان کا کہنا تھا’ صورتحال ابھی اتبدائی مرحلے میں ہے۔‘
چین اور انڈیا کی جانب سے امریکی پابندیوں کی وجہ سے سعودی تیل کی اضافی مقدار کی درخواست کے سوال پر ان کا کہنا تھا ’آرامکو ان امور اور حدود کا پابند ہے جو مملکت کی وزارت توانائی مقررکرتی ہے۔‘

 

شیئر: