Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی،پاکستان کا احتجاج

اسلام آباد...پاکستان نے کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے3 شہریوں کی ہلاکت پر احتجاج کیا ہے ۔پیر کو ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ رواں سال 600 سے زائد مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی۔ اب تک 28شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو چکے۔واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول کے قریب نیز اپور سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ ہندوستانی فوج کی جانب سے نیزا پورسیکٹر کے گاﺅں فتح پور میں گولہ باری کی گئی۔ ایک مارٹر گولہ ریٹائرڈ اسکول ٹیچر شیخ مشتاق کے گھر پر گرا۔ 2بیٹے اور ایک بیٹی جاں بحق ہوگئے۔ شیخ مشتاق اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوئیں۔ دریں اثناءکور کمانڈرنے کنٹرول لائن کا دورہ کیا۔ ہندوستانی فوج کی اشتعال انگیزی پر موثر جوابی کارروائی کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے تحفظ کے لئے پاک فوج جوابی کارروائی جاری رکھے گی ۔

 

شیئر: