Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل باجوہ کی تاجک صدر سے ملاقات

راولپنڈی.. آرمی چیف جنرل باجوہ نے پیر کو دوشنبے میں تاجک صدر سے ملاقات کی۔ علاقائی سیکیورٹی اور دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفاع اورسیکیورٹی شعبوں میں پاک، تاجک تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خطے اور افغانستان میں امن و استحکام کیلئے دونوں رہنماوں کے خیالات میں ہم آہنگی تھی۔ علاقائی تعاون اور افغان حکومت کی قیادت میں افغانستان میں موجود تمام گروہوں کے مذاکرات کی حمایت کی گئی۔ تاجک صدرنے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ 

 

شیئر: