Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجکمار راو کیلئے امیتابھ کاتعریفی نوٹ

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ان دنوں نوجوان اداکاروں کو ان کی اداکاری پر خوب سراہ رہے ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونےوالی فلم ' بریلی کی برفی' کے اداکار راجکمار راو کیلئے انہوں نے ایک تحریری نوٹ بھیجا ہے جس میں فلم میں راج کی اداکاری کی تعریف کی گئی ہے۔راجکمار نے امیتابھ کا بھیجا ہوا خصوصی نوٹ سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیا ہے جس میں بگ بی نے لکھاہے کہ میں نے تمہاری فلم ”بریلی کی برفی“دیکھی بہت عمدہ ہے میں تمہارے کام کی تعریف کرتاہوں ۔تمہاری اداکاری اس فلم میں بہت خوبصورت ہے ۔میری نیک تمنائیں تمہارے ساتھ ہیں۔ اسکے جواب میں راجکمار راو نے بگ بی کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے پہلے بگ بی نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ”قیدی بینڈ“ کے ہیرو آدرجین کی فلم کی تعریف کی تھی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: