لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق ، یونس خان اور شاہد آفریدی کے اعزاز میں 14 ستمبر کو تقریب منعقد کرنے لیے تیاریاں تیز کر دیں۔ 12 ستمبر سے ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان ٹی20سیریز کے میچز شروع ہوں گے۔سابق کپتانوں مصباح ، یونس اور شاہد آفریدی کے اعزاز میں ہو نے والی الوداعی تقریب میںورلڈالیون کے کھلاڑی ،پاکستانی ٹیم کے ارکان اور حکومتی نمائندے بھی شریک ہوں گے۔تقریب میں پاکستان کی جانب سے تینوں سابق کپتانوں کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بہترین پرفارمنس دینے والوں کو بھی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔