ڈوکلام سے چینی افواج کا انخلا
نئی دہلی۔۔۔۔سکم کی سرحد کے نزدیک ڈوکلام میں ہند،چین افواج کے مابین گزشتہ تقریباًڈھائی ماہ سے جاری تعطل ختم ہوگیا۔دونوں ملکوں نے اپنی اپنی فوجیں ہٹانے پر اتفاق کرلیا ہے۔وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں کہا کہ حالیہ ہفتوں میں ہندوستان اور چین کے مابین ڈوکلام کے واقعہ پر سفارتی سطح پر بات چیت شروع ہوئی جس میں ہند اپنی تشویش ، مفادات اور علاقائی صورتحال سے واقف کرانے میں کامیاب رہا۔اس بنیاد پر ڈوکلام علاقے سے فوجیوں کو محاذ سے ہٹانے کے سلسلے میں مفاہمت ہوئی جس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔