Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عائشہ گلالئی کی پارٹی رکنیت منسوخ

اسلام آباد...تحریک انصاف نے سابق خاتون رہنما عائشہ گلالئی کی پارٹی رکنیت منسوخ کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق2شوکاز نوٹسز کا جواب نہ دینے پر رکنیت منسوخ کی گئی۔ بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا تھاکہ عائشہ گلالئی نے وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ نہ لے کر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔ میڈیا پر پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا۔ گلالئی کو جاری حتمی نوٹس کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی اور چیف الیکشن کمشنر کو بھی ارسال کردی گئی۔ اسپیکرسے عائشہ گلا لئی کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیاگیا ہے۔نوٹس کے مطابق اسپیکر نے 2 دن میں کارروائی نہ کی تو معاملہ خود بخود الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔

 

شیئر: