Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

31اگست تک آدھا ر کارڈ کو پین کارڈ سے مربوط کرانے کی ہدایت

نئی دہلی۔۔۔۔پین کارڈ کو آدھار کارڈسے جو ڑنے کی حتمی تاریخ یو آئی ڈی اے آئی نے مقرر کردی ہے۔ یو آئی ڈی اے آئی نے واضح کیاہے کہ 31اگست تک آدھار اور پین کو لنک کرانا ضروری ہے۔ یو آئی ڈی اے آئی (یونک آئیڈنٹیفکیشن اتھارٹی آف انڈیا) نے کہا ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی کیلئے پین کو آدھار سے جوڑنے کی میعاد 31اگست مقرر کردی گئی ہے ۔واضح ہو کہ سپریم کورٹ نے رازداری کے حق میں 2 دن قبل جو فیصلہ دیا ہے اس سے آدھار اور پین کارڈ کے لنک کرنے کی ضرور ت پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔

شیئر: