پولیس اہلکاروں کی تھانے میں پٹائی
نئی دہلی۔۔۔۔قومی دارالحکومت میں بدمعاشوں کی دہشتگردی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ۔ روہنی ضلع کے پرشانت وہار تھانے میں ایک بدمعاش نے گھس کر 2پولیس اہلکاروں کی پٹائی کردی ۔ وہاں موجود اہلکاروں نے بڑی مشکل سے حملہ آوروں پر قابوپایا۔پولیس ذرائع کے مطابق سبھاش دہلی پولیس میں ایس ایس آئی کے طور پر تعینات ہے۔ پولیس اس معاملے میں متاثرہ افراد سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔