Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت

اسلام آباد... سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔ علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔سپریم کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قراردےدیا۔ ڈاکٹر عاصم کو 60 لاکھ روپے زرضمانت کے عوض ایک ماہ کے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔ سپریم کورٹ نے نیب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو نے اپنے ہاتھوں اپنی ساکھ ختم کردی۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے اپنی ساکھ کو خراب کرلیا۔ نیب دل سے کام کرتا تو اب تک کیس ختم ہو جاتا۔ احتساب عدالت میں اب تک ٹرائل مکمل کیوں نہیں ہوا۔ لگتا ہے کہ نیب خود کیس کو طویل کرنا چاہتا ہے۔ جسٹس دوست محمد نے کہا کہ نیب اسوقت رینجرز کے راڈار میں تھی۔ نیب ذاتی پسند و نا پسند کہ بنیاد پر فیصلہ کرتا ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

 

شیئر: