Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں تیل نرخنامہ جاری، قیمت میں 12فلس اضافہ

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے ستمبر کے دوران تیل کے نرخناموں کی فہرست جاری کردی ہے۔ نرخنامے کے مطابق پٹرول سوپر98، خصوصی95 اور ای پلس91 کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 12فلس اضافہ کیا گیا ہے۔ ستمبر میں سوپر98جو اگست میں 1.89درہم میں فی لیٹر میں فروخت ہوتا تھا اب ستمبر میں 2.1درہم فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔ خصوصی 95جو 1.87درہم فی لیٹر میں تھا، اب 1.9درہم فی لیٹر ہوگا ۔ اسی طرح ای پلس 91ستمبر میں 1.83درہم فی لیٹر ہوگا۔ یہ اگست میں 1.71درہم فی لیٹر تھا جبکہ ڈیزل قیمت میں بھی 12فلس اضافہ ہوگا ۔ اب ڈیزل 2درہم فی لیٹر میں ہوگا۔ اس سے قبل ڈیزل 1.88درہم فی لیٹر فروخت ہوتا تھا۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: