سعودی عرب نے جیوسپیٹیل فیلڈ انڈیکس 2025 میں عالمی سطح پر نویں اور جی 20 میں چھٹی پوزیشن پر آگیا۔
اخبار 24 کے مطابق سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں 22 سے 25 اپریل تک جاری رہنے والےجیوسپیٹیل ورلڈ فورم 2025 کے پہلے دن اس کا اعلان کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
ریاض میں ای لرننگ گلوبل ٹرینڈز فورم کا افتتاحNode ID: 647161
فورم میں سعودی عرب کی جانب سے جنرل اتھارٹی فار سروے اینڈ جیوسپیٹیل انفارمیشن (جی ای او ایس اے) نمائندگی کررہی ہے۔
جی او ایس اے کے مطابق جی کے آئی ریڈینس انڈیکس اقوام متحدہ کے شماریات ڈویژن کی مدد سے تیار کردہ سٹراٹیجک فریم ورک ہے۔
اس کا مقصد جغرافیائی معلومات کو اپنانے والے ممالک کی تیاری کا موازنہ کرنا اور انڈیکس پر ان کی پیشرفت، معاشی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینا ہے۔
جنرل اتھارٹی فار سروے اینڈ جیوسپیٹیل انفارمیشن مملکت میں سروے، جغرافیائی معلومات اور امیجنگ کے شعبے کو منظم کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔