Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسد نہ کر...

اسلام آباد... امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ عبدالباسط ریٹائر ہو چکے لیکن حسد کاکوئی علاج نہیں۔ صحافیوں کو بھیجی گئی ای میل میں انہوں نے کہا کہ عبد الباسط نے مجھے ایک خط لکھا جو اب سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، یہ خط بہت ہی ناشائستہ تھا۔ عبدالباسط کی غلط فہمی ہے کہ وہ میری وجہ سے سیکرٹری خارجہ نہ بن سکے۔ حسد کا کوئی علاج نہیں۔ چار وںقل پڑھ کر ان کا خط نظر اندازکردیا۔میں نے اپنی بہترین صلاحیتوں سے ملک کی خدمت کی ۔عبدالباسط سمجھنے میں ناکام رہے کہ زندگی کوشش اورقسمت کے ملاپ کا نام ہے۔ فساد پھیلانے اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے زندگی کے بڑے مقاصد حاصل نہیں ہوتے۔زندگی نے جو ہمیں دیا اسے عاجزی سے قبول کر لینا چاہیے۔اعزازچودہری نے مزید کہا کہ عبدالباسط کا خط بدترین اورغیر واضح ہے۔عبدالباسط نے اب سوشل میڈیا کا سہارا لیا اس لئے خیالات سے آگاہ کرنا پڑا ۔ کئی ساتھیوں نے عبدالباسط کے ناروا رویہ کے خلاف اظہار افسوس کیا ہے۔واضح رہے کہ عبدالباسط نے اپنے خط میں اعزاز چوہدری کو ملک کا بدترین سیکرٹری خارجہ قرار دیا تھا۔

 

شیئر: