بعض لوگ اپنی اقامت گاہ سے غسل کر کے حرم شریف چلے جاتے ہیں اورمیزابِ رحمت کے پاس سے تلبیہ حج کہتے اوراحرام کے حکم میں داخل ہوتے ہیں اورپھر طواف کر کے منیٰ کو روانہ ہوتے ہیں اورپھر اسے ہی ”طوافِ افاضہ “بھی سمجھ لیتے ہیں ۔ یہ سراسر خلافِ سنت فعل ہے کےونکہ مذکورہ بالا حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قیام گاہ سے تلبیہ حج کہتے ہوئے سیدھے منیٰ کا ہی رخ کیاتھا ۔ طواف کرنے کےلئے حرم شریف نہیں آئے تھے ۔