ممبئی:117سال پرانی عمارت منہدم،10ہلاک،22زخمی
ممبئی۔۔۔موسلادھاربارش کے بعد بعض علاقوں میں قدیم اور خستہ حال عمارتوں کے گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔لوگ اس صورتحال سے کافی پریشان ہیں۔ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی کے ڈونگری علاقے میں 117سال پرانی 3منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔واقعہ صبح8-30بجے پیش آیا۔ عمارت میں رہائش پذیر ملبے میں دب گئے۔پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ اور علاقے کے لوگوں نے ہنگامی بنیادوں پر ملبے سے لوگوں کو باہر نکالنے کی کارروائی شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق اس حادثے میں 10افراد ہلاک جبکہ 22سے زیادہ زخمی ہوگئے ۔ملبے میں ابتک 35افراد کے دب جانے کا اندیشہ ہے۔زخمیوں کو جے جے اسپتال میں داخل کردیا گیا ۔