بارش سے بے حال ممبئی، ڈبے والوں نے رد کی سپلائی
ممبئی- - -ممبئی جوکبھی رکتی نہ تھکتی تھی مگر شدید بارش اور سیلاب نے بے حال کردیا۔مختلف علاقوں میں لوگ محصور ہوکر رہ گئے۔ لوگ کہیں کمر تک تو کہیں گلے تک پانی سے گزرتے ہوئے نظر آئے۔محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔بگڑتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ممبئی میں ریڈ الرٹ جاری کردیاگیاہے۔ممبئی میں بارش کے قہرسے مختلف واقعات میں اب تک 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ممبئی کے مغربی اور مشرقی روٹس پر لوکل ٹرین سروس کاآغازہوگیاہے۔وکرولی میں 2عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ اس حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔سڑکوں پر پانی جمع ہونےسے ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی ۔ 5ہزار سے زیادہ ٹفنس کی ڈیلیوری( ڈبے والوں) رد کردی۔ادھرتھانے میں بارش کے پانی میں بہہ جانے سے 3 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔گزشتہ 12 برسوں بعد ممبئی کوایسی صورتحال کاسامناہے۔ ممبئی میں کل صرف ایک دن میں عام بارش سے 29 گنا زیادہ بارش کی شرح ریکارڈ کی گئی۔اس سے پہلے 1997 میں ماہ اگست میں ہی ایک دن میں سب سے زیادہ بارش ہوئی تھی جس سے 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ادھر ممبئی کے سی ایس ٹی اسٹیشن میں پھنسے مسافروں کوہندوستانی بحریہ نےغذائی پیکٹس تقسیم کئے ۔ شہر کے نشیبی علاقے جھیل کا منظر پیش کررہے ہیں۔محکمہ موسمیات نے لوگوں سے اپنے گھروں میں رہنے، اسکول، کالج، دفاتر بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ این ڈی آر ایف کی10 ٹیمیں امدادی کام میں مصروف ہیں۔