Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں مسلمان آبادی کا تناسب کم ہوگیا؟

اسلام آباد...آزادجموں وکشمیر کے صدرسردارمسعودخان نے کہاہے کہ ہند منظم منصوبے کے تحت کشمیرمیں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کیلئے باہر کے لوگوں کو آبادکررہاہے۔ نجی نیوزچینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وادی میں مسلمان آبادی کاتناسب بتدریج کم ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ نئی دہلی نام نہاد پناہ گزینوں،بنگال، بہار اورراجستھان کے لوگوں کو وادی میں مستقل رہائش کے اجازت نامے دے رہاہے۔ غیرکشمیریوں کو ملازمتیں بھی دی جارہی ہیں جو آئین کے منافی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیریوں کی املاک بیرونی لوگوں کے ہاتھ فروخت کی جارہی ہیں ۔ہندوستانی فوج کے ریٹائرڈ افسروں کوبھی وادی میں آباد کیا جارہاہے۔ ا±ن کیلئے الگ کالونیاں بنائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت نے یہ مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے۔ سابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایک خط بھی لکھاہے۔

 

شیئر: