Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سالن کے مسالوں سے بیماریوں کا علاج

لندن۔۔۔۔سالن میں ڈالنے والے مسالے سے بھی انسان کے جسم میں مختلف بیماریاں دور ہوتی ہیں۔جسم میں درد کا تو یہ ایک اچھا علاج بھی ہے۔ خاص طور پر خواتین تو ان مسالو ں کی وجہ سے تکلیف رفع کرنے والی ٹیبلٹ سے بچ جاتی ہیں۔ سالن میں استعمال ہونیوالی ہلدی اور زیرہ ایسی دوتیر بہدف چیزیں ہیں جو جسم میں دردکا قدرتی علاج ہیں۔ایسے بھی واقعات سامنے آئے ہیں کہ کینسر سے متاثرہ مریضوں نے ہلدی کواس بات کا کریڈٹ دیا کہ ان کے زندہ بچنے میں ہلدی انتہائی کارآمد رہی۔شمالی لندن کی 67سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ کیمیوتھراپی 3مرتبہ کرانے کے باوجود ان کے زندہ بچنے کی امید نہیں تھی۔ جب ہلدی کا استعمال کیا گیا توان کی صحت بہتر ہونا شروع ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ ٹیبلٹ کی شکل میں 8گرام ہلدی لیا کرتی تھیں۔ایشیائی ملکوں میں کھانوں میں ہلدی کا استعمال اسی لئے زیادہ کیا جاتاہے کہ اس سے خوشبوپیدا ہوتی ہے اور شوربے کا رنگ نکھر آتا ہے۔

شیئر: