سنجے لیلا بھنسالی نے نئی کاسٹ حوالے سے غور کرنا شروع کردیا
بالی وڈ اور ہالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’ ’ گستاخیاں“ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی جوآج کل اپنی فلم ’ ’پدماوتی“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، اسے مکمل کرنے کے بعد وہ ”گستاخیاں“ پر کام شروع کریں گے ۔فلم کی کہانی مشہور شاعر ساحر لودھیانوی اور امریتا پریتم کی زندگی پر مبنی ہوگی۔امریتا پریتم کا کردار پرینکا چوپڑا نے ادا کرنا تھالیکن انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پرینکا چوپڑا ”گستاخیاں‘ ‘ کی معاون پروڈیوسر بھی تھیں لیکن کچھ باتوں پر ہدایت کار اور اداکارہ کے معاملات بن نہیں پائے تاہم اب تک فلم چھوڑنے کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آسکی ۔” گستاخیاں“ کے حوالے سے پہلے خبریں آرہی تھیں کہ ساحر لودھیانوی کا کردار ابھیشیک بچن نے ادا کرنا ہے لیکن پھر ان کے فلم سے علیحدہ ہونے کی خبر عام ہوئی۔ اب پرینکا چوپڑا کے فلم پراجیکٹ سے الگ ہونے کی بازگشت ہے۔ سنجے لیلا نے فلم’ ’گستاخیاں“ کے لئے نئی کاسٹ لینے کے حوالے سے غور کرنا شروع کردیا ہے۔