واشنگٹن .... انسانی جسم میں کینسر کے خلیات کے خاتمے کیلئے ایک ”نینو مشین“ تیار کی گئی ہے جو ایک باریک سے ”میزائل “ کا کام دے گی جس سے کینسر کے خلیات ختم کئے جاسکیں گے۔ رائس یونیورسٹی کا کہناہے کہ یہ مالیکولز بالائے بنفشی شعاعوں کے ذریعے فعال کئے جائیں گے اور اس کی مدد سے کینسر زدہ خلیات کو صرف ایک سیکنڈ میں 3ملین گنازیادہ تیز طریقے سے توڑ اجائیگا۔ ہیوسٹن میں قائم اس یونیورسٹی کی بین الاقوامی ٹیم کے ایک رکن ڈاکٹر جیمز کاکہناہے کہ یہ نینو مشینیں اتنی چھوٹی ہیں کہ ہم انسانی بال کے قطر پر ایسی 50ہزار مشینیں رکھ سکتے ہیں۔