Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہمند ایجنسی میں دھماکہ،3افراد جاں بحق

پشاور..مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ۔پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق تحصیل امبار کے علاقہ شاتی مینہ میں مقامی افراد مسجد جارہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکرا گئے فقیر حسین ،معاذ شاد علی اور شاد علی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔مرنے والوں میں باپ بیٹا شامل ہیں ۔ سیکیورٹی فوسز اور پولیٹیکل انتظامیہ نے زخمیوں کو باجوڑ اسپتال منتقل کر دیا ۔علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاگیا۔

 

شیئر: