Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلثوم نواز کامیاب سرجری کے بعد گھر منتقل

لندن.. سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئیں۔ٹو ئٹر پر نوازشریف کے پوتے زید حسین نواز نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ نواز شریف اور کلثوم نواز کے ساتھ صوفے پر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اللہ کا شکر ہے دادی آپریشن کے بعد گھر آ گئیں۔ ان کی صحت کے لئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ اور سب کو عید مبارک۔واضح رہے کہ کلثوم نواز کو گلے کا کینسر لاحق ہے۔ گزشتہ روز ان کی لندن کے اسپتال میں کامیاب سرجری ہوئی ہے۔

 

شیئر: