Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی بحران کے حل لئے گیندقطر کے کوٹ میں ہے، ترکی الفیصل

ریاض: امریکہ میں سعودی عرب کے سابق سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ خلیجی بحران کے حل کے لئے گیند قطر کے کوٹ میں ہے۔ اگر قطر مسئلے کے حل میں سنجیدہ ہے تو اسے چاہئے کہ سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے اپنے دستخط شدہ معاہدوں پر عمل کرے اور پڑوسیوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔ اسے ایسا کرنا پڑے گا۔ وہ بلومبرگ چینل کے نمائندے سے گفتگو کرتے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قطر ایسا کرنے پر مجبور ہوگا کیونکہ اس کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ان کی اپنی ذاتی رائے ہے جس کا سرکاری موقف سے کوئی تعلق نہیں۔ 
 
 
 
 
 
 

شیئر: