Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کے ایشیائی سمگلر کی سزائے موت پر عمل درآمد

ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اقبال جرم کرلیا تھا۔ (فوٹو اخبار 24)
وزارت داخلہ نے مدینہ منورہ ریجن میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں پاکستانی کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری ’ولایت‘ کو مملکت میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اقبال جرم کرلیا جس پر اسے فوجداری عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تمام شواہد اور اقبالی بیان پر عدالت نے قانون کے مطابق موت کی سزا سنا دی۔
وزارت داخلہ نے عدالتی احکامات کے مطابق جمعرات 24 اپریل 2025 کو منشیات سمگل کرنے کے جرم میں مدینہ منورہ ریجن میں سزائے موت پر عمل درآمد کردیا۔
 

 

شیئر: