مانٹریال.... کینیڈین سائنسدانوں نے طویل تحقیق اور مشاہدے کے بعد اس پرانے کلیے کو یکسر رد کردیا ہے جس کے مطابق مرغن غذائیں صحت کیلئے نقصان دہ ہوتی ہیں اورایسی خوراک کھانے والے افراد جلد مر جاتے ہیں۔ تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں ان سائنسدانوں نے پرانے دعوﺅں کو مستردکرتے ہوئے پورے وثو ق کے ساتھ یہ بتایا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ کم مرغن خوراک قبل از وقت موت کا سبب بھی بن سکتی ہے اور یہ بات اس لئے کہی جارہی ہے کہ نئی تحقیق میں چربی میں ”حفاظتی عنصر“ کا سراغ لگالیا گیا ہے۔ یہ سروے رپورٹ جو ایک تحقیقاتی رپورٹ ہے ایک لاکھ35ہزار افراد سے پوچھ گچھ کے بعد مرتب کی گئی ہے اور یہ سروے دنیا بھر میں کیا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جو لوگ اپنی خوراک میں مقررہ ضروری حد سے 35فیصد کم روغن یا چربی کا استعمال کرتے ہیں انکے کم عمری میں ہلاک ہونے کے امکانات کم رہتے ہیں۔ لانسٹ میڈیکل جریدے میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں پرانے کلیے کو جس طرح یکسر مسترد کردیا ہے اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ مرغن غذاﺅں سے پرہیز کرنے والو ںکو چاہئے کہ وہ آلو ، روٹی ، پاستا اور چاول کا استعمال کم کریں روغن کا استعمال معقول حد میں رکھیں۔