Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھوک سے تنگ ماں نے 4بچوں کے ساتھ خودکشی کرلی

    لکھنؤ۔۔۔۔۔۔ ایک طرف ہمارے سیاستداں یہ دعویٰ کرتے نہیں تھک رہے کہ ہم ترقی کی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں لیکن سچائی اسکے برعکس ہے۔ پیر کو چترکوٹ میں ایک عورت نے اپنے4 بچوں کے ساتھ اس وقت خودکشی کر لی جب اسکا شوہر وعدے کے مطابق آٹا یا چاول لے کر گھر نہیں پہنچا تھا۔ یہ کنبہ گزشتہ 2روز سے فاقہ کر رہا تھا اور غریب ماں   بچوں کو صرف پانی اور شکر گھولکر پلا دی اور یوں زندہ رکھے ہوئی تھی۔ کل صبح اس کے شوہر سوم ناتھ نے   وعدہ کیا تھا کہ میں ابھی گھنٹے بھر میں آٹا یا چاول لے کر آتا ہوں لیکن جب وہ دن کے 3 بجے تک واپس نہیں آیا تو اس  نے  اپنے چاروں بچوں کے ساتھ ایک نالے میں چھلانگ لگا دی اور  سب ابدی نیند سو گئے۔ با خبر ذرائع کے مطابق سوم ناتھ جس جگہ کام کر رہا تھا وہاں سے اسے ہفتہ بھر پہلے نوکری سے ہٹا دیا گیا تھا۔  اس نے بہت کوشش کی لیکن برسات کی بناء پر اسے کہیں مزدوری نہیں ملی۔اسکے پاس جو کچھ بچا کچا تھا وہ کنبے کی پیٹ کی آگ بجھانے میں خرچ کر چکا تھا۔

شیئر: