Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"مریض "اور اسکے 2ساتھیوں نے دن دہاڑے ڈاکٹر کو لوٹ لیا

    لکھنؤ۔۔۔۔۔۔۔پیر کو یہاں شہر کے مضافات موہن لال گنج میں ایک ڈاکٹر کو  دن دہاڑے اس وقت لوٹ لیا گیا جو وہ اپنی کلینک کھول کر کمپاؤنڈر کے ساتھ ایک روز قبل کی آمدنی ایک بیگ میں بھر کر بینک بھیجنے کی تیار ی میں تھا۔ کچھ مریض کلینک کے برآمدے میں بیٹھے تھے کہ 3ملزمان ایک مریض کو لے کر وہاں داخل ہوئے جو بری طرح کراہ رہا تھا اور اسے ساتھیوں نے ایک چادر میں لپیٹ رکھا تھا۔ ڈاکٹر نے مریض کی حالت سنگین دیکھ کر اپنے جانچ روم میں لٹادیا۔ جب تک  ڈاکٹر  مریض سے حال چال پوچھتا کہ مریض اسٹریچر پر بیٹھ گیا اور اس کے ہاتھ میں دیسی ساخت کا پستول تھا جسے اس نے ڈاکٹر کی کنپٹی پر لگا دیا اور کہا کہ یہیں چپ چاپ کھڑے رہئے اس کے بعد اس کے دونوں ساتھی ڈاکٹر کے کیبن میں گئے  اور نوٹوں کا تھیلہ لے کر باہر آ گئے۔ جانچ روم سے مریض بھی باہر آیا اور ڈاکٹر کو دھمکی دی کہ  یہیں خاموشی کے ساتھ کھڑے رہیے اس کے بعد باہر سے جانچ روم پر تالا لگا یا اور سب بدمعاش  شہر کی جانب فرار ہو گئے کافی دیر کے بعد  ڈاکٹر کو باہر نکالا گیا ۔  چونکہ اس کلینک میں سی سی ٹی وی کیمرا نہیں لگا تھا اس لئے بدمعاشوں کی تلاش میں پولیس سرگرداں ہے لیکن خبر تادم تحریر کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی۔

شیئر: