Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار میں مظالم پر عالمی ضمیر خاموش ہے،شہباز شریف

لاہور... وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری، مسلم دنیا اور اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والی زیادتیوں کے ازالے کیلئے کرداراداکریں۔میانمار میں سیکیورٹی فورسزکی جانب سے بچوں، خواتین اور مردوں پر ہونے والے ہولناک مظالم پر عالمی ضمیر کی خاموشی باعث تشویش ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کو نسل کشی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کو قتل کیا جا رہا ہے جو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ میانمار کے مسلمانوں کی حالت زار انسانی حقوق کی تنظیموں کے لئے بھی بڑا ٹیسٹ کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کیلئے کثیرالجہتی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ اب بھی وقت ہے کہ تمام مہذب عالم مذہبی ہم آہنگی اور انسانی اقدار کی حفاظت کے لئے اکٹھی ہوں۔

 

شیئر: