Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برکس ممالک کو عالمی مسائل کے حل میں مزید حصہ ڈالنا ہو گا، چینی صدر

    بیجنگ ۔۔۔۔جنوبی چین  کے صوبے فوجین  کے شہر  شیامن  میں منعقدہ  برکس یعنی  برازیل، روس، چین، ہند  اور جنوبی افریقہ  کے ممالک  کا سربراہی  اجلاس  جاری ہے۔ سربراہی  اجلاس میں  گول میز  کانفرنس سے قبل استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔چینی صدر شی جن پنگ ، روسی صدر ولادیمر پیوٹن، جنوبی افریقہ کے صدر جیکب  زوما،ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور برازیلی صدر مشل تیمر نے  گروپ  فوٹو اتروائی بعد ازاں  سربراہان  گول میز   اجلاس  میں اکھٹے ہوئے جہاں  پر  چینی صدر نے  برکس  کے عالمی معیشت اور تجارتی   تحفظ کے حوالے سے معاملات کا ذکر کیا۔چینی صدر  نے کہا کہ دنیا میں  رونما  ہونے والی  وسیع پیمانے کی اور پیچیدہ تبدیلیوں نے برکس   کے رکن ممالک کے  باہمی تعاون  کو مزید اہمیت  دلائی ہے۔شی جن پنگ نے کہا کہ ہماری شراکت  کے بغیر عالمی مسائل کا مؤثر حل تلاش نہیں کیا جا سکتا،  بحیثیت برکس ہمیں عالمی  امن  و ترقی   کے حوالے سے  شعبہ جات میں اپنے وجود  اور حل کی تجاویز کو واحد صدا  کی شکل  دینی چاہیے، ہمیں کھلی عالمی معیشت اور کثیرا لجہتی   تجارتی  مفاہمت کی حمایت جبکہ تحفظ تجارت کی پالیسیوں کی مخالفت  کرنی ہو گی۔انہوں نے اس امر  کی ضرورت پر بھی زور دیا کہ  عالمی نظام غیر جانبدار ہونا چاہیے اور برکس کے رکن  ممالک  کو عالمی  انتظامی امور میں مزید  کردار ادا کرنا  چاہیے۔

شیئر: