Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں جمعہ 4 اپریل کو سونے کے نرخ کیا رہے؟

24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 366.63 ریال رہے۔ (فوٹو عاجل)
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں جمعے کو سونے کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی اور ایک اونس سونے کی قیمت 3040 ڈالر تک آگئی۔
عاجل نیوز کے مطابق جمعے کو سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 366.63 ریال، 22 قیراط کی قیمت 336.08 ریال تک ہوگئی۔
ایک دن قبل جمعرات کو 24 قیراط کے نرخ 381.10 ریال اور 22 قیراط کے نرخ 349.34 ریال تھے
خلیج اور عرب ممالک میں سب سے زیادہ 21 قیراط کا سونا پسند کیا جاتا ہے اس کے فی گرام نرخ 320.80 ریال ہوچکے ہیں۔
18 قیراط کی قیمت 274.97 ریال اور 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 213.87 ریال تک آگئے ہیں۔
مملکت میں ایک اونس سونے کے نرخ 11407.13 ریال رہے جبکہ ایک کلو سونے کا  بار جمعے کو 369194 ریال میں فروخت ہورہا تھا۔
 

 

شیئر: