اسلام آباد... دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے برکس سمٹ اعلامیے پر ردعمل میں کہا ہے کہ افغانستان سمیت خطے میں کئی دہشت گرد گروپ موجود ہیں۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ تحریک طالبان ،جماعت الاحرار سمیت کئی دہشت گرد گروپ افغانستان میں موجود ہیں ۔ تحریک طالبان اور جماعت الاحرار پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے ۔ دہشت گرد تنظیموںکی افغانستان میں موجودگی امن کے لئے خطرہ ہے ۔پاکستان کو خطے میں بڑھتے ا نتہا پسندانہ نظریات پر تشویش ہے۔