Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت سے پیار تھا، ہے اور رہیگا، قطری فنکار

دوحہ ..... قطر کے فنکار علی عبدالستار نے الجزیرہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صاف الفاظ میں کہا کہ انہیں سعودی عرب اور اسکے عوام سے محبت ہے۔ وہ ہمارے چچا زاد ہیں۔ الجزیرہ چینل کے اناﺅنسر نے بحران کی یاد دلاتے ہوئے ان سے بار بار سوال کیا تھاکہ کیا وہ اب بھی سعودی عرب سے پیار کرتے ہیں؟ علی عبدالستار سعودی عرب کی محبت میں ایک گانا پیش کرچکے ہیں جس کے بول ہیں ”احبھم واحب سوالیفھم“ قطری فنکار نے کہا کہ بحران موسمی بادل کی طرح ہے آگیا ہے چلا جائیگا۔محبت کے رشتے اس قسم کے بحرانوں سے نہ متاثر ہوئے ہیں اور نہ ہونگے۔
 

شیئر: