اسرائیلی فوجیوں کے مہاجر کیمپ پر چھاپے، فلسطینی زخمی
مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔۔۔ا سرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغرب میں واقع الفارا مہاجر کیمپ پر چھاپہ مار کر ایک فلسطینی کو زخمی اور 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی زخمی ہو گیا جس کے بعد اسرائیلی فو جیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کا استعمال کیا اس دوران 3 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں ایک تواتر سے گھروں پر چھاپے مارتی اور مختلف بہانوں سے فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لیتی رہتی ہیں۔