Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیامسلمانوں کو ہندوستان میں پناہ دی جائے،ابوعاصم

ممبئی۔۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے رہنما ابو عاصم اعظمی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط تحریر کیا ہے جس کی نقل صدر جمہوریہ ہند، وزیر داخلہ ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکین کو ارسال کی گئی ہے۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ ہندوستانی حکومت کا یہ فیصلہ بے حد افسوسناک ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو واپس ان کے وطن بھیجا جائے ۔ انہوںنے بتایا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مصائب کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں جبکہ وہ کئی نسلوں سے وہاں آباد ہیں اس کے باوجود ان کو برما کی شہریت نہیں دی گئی۔ ان لوگوں کے پاس کسی ملک کی شہریت نہیں ۔ روہنگیا مسلمانوں کو وطن واپس بھیجنا اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہے۔

شیئر: