اسلام آباد... امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کی جڑیں افغانستان میں ہیں۔پاکستان نے دہشت گردوں کے تمام محفوظ ٹھکانے ختم کردیئے ۔ اب افغانستان کی باری ہے کہ وہ محفوظ ٹھکانوں کا خاتمہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے ۔نئی افغان پالیسی کے بعد بہت سے نکات بحث طلب ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک امر یکہ تعلقات کو صرف افغانستان کے تناظر میں نہیں دیکھنا چاہیے ۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اربوں روپے کا نقصان اٹھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفیروں کی کانفرنس میں نئی امریکی پالیسی اوردیگر امور پر بات کی ہے۔