Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی کرکٹ ٹیم ”آل بلیکس“ ثابت ہوئی،سری لنکن کوچ نک پوتھا

کولمبو: سری لنکن کوچ نک پو تھا نے دورہ سری لنکن کے دوران ناقابل شکست رہنے اور میزبان ٹیم کے خلاف شاندار فتوحات سمیٹنے پر ہندوستانی ٹیم کو کرکٹ کی” آل بلیکس “ٹیم قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ آل بلیکس نیوزی لینڈ کی کامیاب ترین رگبی ٹیم کا نام ہے جس نے دنیا بھرمیں اپنے جارحانہ اور بے خوف کھیل کی وجہ سے کامیابیوں کی تاریخ رقم کررکھی ہے۔سری لنکا میں اپنے دورے کے آخری اور سیریز کے واحد ٹی20میچ میں کامیابی کے نتیجے میں ہندوستانی ٹیم میزبان سری لنکا کے خلاف مجموعی طور پر 9کامیابیاں سمیٹ کر واپس لوٹے گی۔اس نے ٹیسٹ سیریز3-0، ون ڈے سیریز5-0اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-0سے اپنے نام کی۔میزبان ٹیم کے کوچ نے کوہلی الیون کو خراج تحسین پیش کرنے میں کسی بخل سے کام نہیں لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی ٹیم نے نمبر ون ہو نے کا ثبوت دے دیا اور سیریز کے دوران اس نے جن صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا وہ اپنی مثال آپ ہیں۔نک پوتھا نے اسے ٹور واش قراردیتے ہوئے ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کو سب کرکٹرزکے لئے رول ماڈل قرار دیا۔

شیئر: