نئی دہلی ...انڈین ویمن پریس کور ( آئی ڈبلیو پی سی) او رآل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن نے بنگلور کی خاتون صحافی گوری لنکیش کے وحشیانہ قتل کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے نئی دہلی کی ایک صحافی گاریکا گوش کے خلاف فیس بک پر مہم میں استعمال کی گئی زبان کی بھی مذمت کی۔گاریکا اور دیگر 5خاتون صحافیوں کو گزشتہ روز قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ لنکیش کے قتل کے بعد ایک شخص وکرم آدتیہ رانا نے گاریکا کو غدار قرار دیا تھا اورکہا تھا کہ اسے بھی گوری لنکیش کی طرح قتل کردیا جائے۔ پریس کور کا کہناتھا کہ بنگلور میں صحافی کے قتل کا معاملہ انتہائی خوفناک ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ نہ گھر محفوظ ہیں اور نہ ہی وہاں کی سڑکیں۔ اسکے علاوہ خواتین صحافی بھی محفوظ نہیں۔ پریس کورنے کہا کہ فیس بک پر دی جانے والی دھمکیاں نہ صرف خواتین صحافیوں بلکہ تمام خواتین کیلئے خطرہ ہیں۔