نئی دہلی ....کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجے سنگھ نے ایکبار پھر اس وقت بڑا تنازع پیدا کردیا جب انہوں نے وزیراعظم مودی کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس دوبارہ ٹوئٹ کئے۔ بی جے پی نے فوری طور پر ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ اگرچہ دگ وجے نے اصرارکیا کہ یہ الفاظ انکے نہیں لیکن انکی تردید سے بھی تنازع نہیں رکا۔ دگ وجے نے کہا کہ میں ان الفاظ سے لاتعلقی ظاہر کرتا ہوں۔ میں نے توہین آمیز الفاظ استعمال ہی نہیں کئے۔ اگرچہ وہ اپنی بات سے انکار کرتے ہیں مگر بی جے پی ترجمان نے ان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ دگ وجے جیسے اپوزیشن رہنما نے انتخابات میں شکست کے بعد سے توہین آمیز ریمارکس کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ انکے ریمارکس سے ایسا لگتاہے کہ پارٹی کا معیار گر چکا ہے۔ یہ ریمارکس 130کروڑ عوام کی توہین ہے جنہوں نے وزیراعظم کو مینڈیٹ دیکر انتخابات میں کامیاب کرایا تھا۔ دگ وجے نے کہا کہ ”بے وقوف بنانے کا فن“ توہین آمیز نہیںلیکن بعد میں وہ مزید نرم پڑ گئے اور انہوں نے کہا کہ مجھے اس ٹویٹ کےلئے بلا وجہ الزام دھرا جارہا ہے۔