لاہور... این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادی بلٹ پروف گاڑی میں ووٹ مانگ رہی ہے۔کہتی ہیں امی کو ووٹ دو ،ابا کو بچانا ہے۔ یہ غیر سیاسی بچے اپنی سلطنت بچانے نکلے ہیںلیکن اب عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں۔6 ماہ میں انڈرپاس اور پل بنانے والے حلقے میں اسپتال کیوں نہ بناسکے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے 120 مسائل کی آماجگاہ ہے یہاں اسپتالوں میں سہو لتیں میسر نہیں۔ حلقے کے اسپتال میں ایک ایک بستر پر 3،3 مریض زیرعلاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ 6 ماہ میں انڈر پاس اور پل بنا لیتے ہیں۔ اسپتال کیوں نہیں بنا سکے؟ مسلم لیگ(ن) اس حلقے کے لیے ایک اسپتال ہی بنا دیتی۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 120 لاہورکا دل ہے مگرلوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔حلقے کے تمام گھروں میں معلوم کرلیں کہ گھروں میں پانی آتاہے یا نہیں۔ یہاں کے لوگ پینے کا پانی بھی خریدتے ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ چوہدری نثاربھی کہتے ہیں یہ بچے غیرسیاسی ہیں جو اپنی سلطنت بچانے نکلے ہیں۔