Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنی فلموں کے سیکوئلز میں کام نہیں کروں گا، عمران ہاشمی

 زندگی میں ان فلموں کا اہم کردار ہے لیکن خود کو مختلف کرداروں میں دیکھنا چاہتا ہوں
  بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے اپنی سپر ہٹ فلموں کے سیکوئلز میں کام کرنے سے انکار کردیاہے۔عمران ہاشمی نے فلمی کریئرکا آغاز 2003 میں فلم ”فٹ پاتھ“ سے کیاتھا لیکن انہیں شہرت فلم ”مرڈر“ سے ملی۔انہوں نے ایک کے بعد ایک کئی فلموں میں کام کیا اور خوب شہرت حاصل کی۔ ان کی کامیاب فلموں میں ”مرڈر”کے علاوہ ”جنت“ ،”راز“، ”آوارہ پن“، ”ونس اپان آ ٹائم ان ممبئی“ اور ”دی ڈرٹی پکچر“ شامل ہیں۔عمران ہاشمی کے فلمی کریئرکو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں ”مرڈر“، ”جنت“ اور ”راز“ فلموں کا اہم کردار ہے اور اب تک فلم ”مرڈر“ اور فلم ”جنت“ کا ایک ایک جبکہ ”راز‘ ‘کے 3 سیکوئل بن چکے ہیں۔ ان فلموں کے تمام سیکوئلز میں عمران ہاشمی ہی مرکزی کردار میں نظر آئے۔فلموں کے پروڈیوسرز ایک بار پھر ان سپر ہٹ فلموں کے سیکوئل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم عمران ہاشمی ان فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتے  عمران ہاشمی نے اپنے ایک انٹرویو میں کریئر کی سپر ہٹ فلموں کے سیکوئل میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کریئر اور زندگی میں ان فلموں کا اہم کردار ہے لیکن اس کے باوجو دوہ اپنی سپر ہٹ فلموں کے سیکوئلز میں دوبارہ کام نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب خود کو بطور اداکار مختلف کرداروں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: