Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات:2ہزار کے نقلی نوٹوں کے ساتھ 4افرادگرفتار

احمد آباد۔۔۔۔گجرات کے شہر احمد آباد میں پولیس کی کرائم برانچ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 4افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ان کے قبضے سے 2000کے 95نقلی نوٹ برآمد کئے ۔پولیس نے بتایا کہ سنجے گری ، پریش پرمار، نریندر پرمارگجرات کے سابر کانٹھا ضلع کے رہنے والے ہیںاور چوتھا دھرمیندر راٹھور گاندھی نگر کا رہائشی ہے۔ ان کو شہر کے باہر نانا چلوڈا کے ایس پی رنگ روڈ کے پاس سے گرفتار کیا گیا۔ اس معاملے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے بعد کارروائی کی جائیگی۔

شیئر: