Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشہ آور گولیاں سمگل کرنے پر اردنی کو سزائے موت

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنے جرم کا اقرار کرلیا تھا۔ (فوٹو عاجل)
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے پر اردنی کی سزائے موت کے احکامات پر الجوف ریجن میں عمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے اردنی شہری ’ابراہیم سلامہ سالم‘  کو بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں مملکت سمگل کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
 ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنے جرم کا اقرار کیا جس پر اس کا چالان کریمنل کورٹ کے حوالے کر دیا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے منشیات سمگلنگ کے جرم میں موت کی سزا کا حکم صادر کردیا۔
عدالتی احکامات کے تحت وزارتِ داخلہ نے الجوف ریجن میں منشیات سمگل کرنے پر اردنی شہری کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا۔
 

 

شیئر: