Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسان کتنے احساسات کا اظہار کرسکتا ہے؟

لندن۔۔۔۔عام طور پر یہی سمجھا جاتا تھا کہ انسان خوشی ، غمی، ناراضی ، حیرت ، ڈر اور خوف سمیت6احساسات کا اظہارکرتا ہے تاہم اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ صرف ان ہی جذبات کا نہیں بلکہ27احساسات کا اظہار کرسکتا ہے۔ جن میں کنفیوژن ، رومانس اور بوریت جیسے احساسات بھی شامل ہیں۔ان سب  کا ایک دوسرے سے رابطہ ہے اور یہ کوئی الگ الگ نہیں۔برکلے کے ریسرچرز نے کہا کہ انسان کے بارے میں ابھی ریسرچ جاری ہے۔ جائزہ رپورٹ کیلئے 800سے زیادہ لوگوں پر تجربات کئے گئے۔ انہیں 30مختصر وڈیو کلپ دکھائی گئیں اور ان سے کہا گیا کہ وہ ان کلپس کو دیکھ کر ان میں جن احساسات کا اظہار کیا گیا ہے ۔تحریر کریں۔یہ ساری  وڈیو کلپس 5سے 10سیکنڈز کی تھیں ۔ ان میں معصوم بچوں، شادیوں، موت ، اطلاع، ابتلاو مشکلات جیسے احساسات کا اظہار کیا گیا تھا۔پہلے گروپ سے کہا گیا تھا کہ وہ ان کلپ میں جو کچھ دیکھیں اس پر آزادانہ رائے دیںاور اسی گروپ کی وجہ سے سائنسداں انسان کے 27احساسات درج کرنے میں کامیاب ہوئے۔

شیئر: