سعودی عرب میں میٹھی عید کو مزید میٹھا بنانے کے لیے سویٹ شاپس نے خاص مٹھائیاں اور کیک تیار کیے ہیں۔ سعودی اور دیگر غیر ملکی عید کے ایام میں چاکلیٹ سے بنی اشیا کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں عیدالفطر کے موقعے پر مٹھائی کی دکانوں پر عید کی مناسبت سے جہاں مختلف ذائقوں سے بھرپور کیک تیار کیے گئے ہیں وہیں چاکلیٹ سے بنی انواع و اقسام کی مٹھائیاں بھی تیار کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کھجور سے بنے حلوے اور دیگر سویٹ ڈشز بھی تیار کی گئی ہیں۔ سویٹ شاپس کے مالکان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ چاکلیٹ کھائی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم خاص طور پر چاکلیٹ سے بنی مٹھائیاں تیار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں اور پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکی چاکلیٹ سے بنی مٹھائیوں کو بہت پسند کرتے ہیں اور اپنے عزیزو اقارب کو عید پر بطور تحفہ بھی پیش کرتے ہیں۔ ذکا اللہ محسن کی ڈیجیٹل رپورٹ میں۔