Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ ،5ہلاک

کوئٹہ ..کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں فائرنگ سے 5 افرادجاں بحق ہو گئے ۔ 2خواتین شامل ہیں ۔ کوئٹہ آنے والی گاڑی کو پٹرول پمپ پر نشانہ بنایا گیا۔پولیس حکام کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق مقامی ہزارہ برادری سے تھا یا یہ لوگ افغانستان سے آ رہے تھے۔ موٹرسائیکل سوارملزمان فرار ہوگئے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

شیئر: