چنئی .....چنئی میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کہا ہے کہ ٹی بی کے مریضوں کیلئے کھانے سے قبل ٹیبلٹ کھانا زیادہ موثر ہے۔ اب تک ڈاکٹر مریض کو یہی تجویز کرتے تھے کہ وہ کھانے کے بعد ہی کوئی ٹیبلٹ کھائیں لیکن محققین کے ایک گروپ نے بتایا کہ کھانے کی وجہ سے متعدد دواﺅں کے اثرات کم ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے چنئی میں ٹی بی کے 25مریضوں کا جائزہ لیا جو کھانے کے بعد ہی دوا کھاتے تھے۔ اس جائزے سے پتہ چلا کہ دوائیں زیادہ موثر ثابت نہیں ہوئیں اور انکے اثرات ایسے لوگوں سے کم رہے جنہوں نے دوا کھانے سے قبل کھائی۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ اگرچہ بیشتر ڈاکٹروں کو اسکا علم ہے لیکن وہ کھانے کے بعد ہی دوا کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ انہوں نے ا س بات کا بھی اعتراف کیا کہ کھالی پیٹ دوائیں کھانے سے انسان کیلئے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ تجویز پیش کی گئی کہ کھانے کے 3گھنٹے بعد دواکھالیں تو اسکے زیادہ اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔