لندن .... انگلینڈ میں پچھلے 15برسوں کے دوران جسم میں درد ختم کرنے کی دواﺅں پر انحصار بڑھتا جارہا ہے اورحقیقت میں دگنا ہوگیا ہے۔2015ءمیں تو ہر 20ویں شخص کو ایسی دوا دی گئی۔ پبلک ہیلتھ ریسرچ کنسورشیم کی ایک تحقیق کے مطابق مریضو ںکو اب درد رفع کرنے کیلئے زیادہ تیز دوائیں دی جانے لگی ہیں۔2000ءمیں یہ دوائیں صرف سال میں 64دن دی جاتی تھیں جو اب 2014ءمیں 102دن کیلئے دی گئیں۔محققین نے برطانیہ بھر میں قومی صحت اداروں کے 50ہزار سے زائد مریضوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد انکا کہناتھا کہ زیادہ تر لوگ اب درد رفع کرنے والی دواﺅں پر بھروسہ کررہے ہیں۔ بوڑھوں کو اس قسم کی دواﺅں کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔