نئی فلم ' بھومی' کے اداکار سدھانتھ کا کہنا ہے کہ سنجے دت بالی وڈ انڈسٹری کے نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اداکار سدھانتھ گپتا نے کہا کہ سنجے دت نے فون پربات چیت کے دوران دس منٹ تک میرے کام کو سراہا ۔سنجے دت کے ساتھ کام کرکے کافی خوشی محسوس کررہاہوں میں ان کی کافی فلمیں دیکھ چکاہوں۔ کھل نائیک سے منا بھائی ایم بی بی ایس وہ 180سے زائد فلمیں کرچکے ہیں ان کےساتھ سینما اسکرین پر کام کرنا خوش نصیبی ہے۔سدھانتھ گپتا ، سنجے دت کی نئی فلم بھومی' میں ان کےساتھ نظرآئیں گے۔