Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ الیون کی قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس

  لاہور:جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈیوپلیس کی قیادت میں پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے گزشتہ روز لاہور پہنچنے والی ورلڈ الیون کے اسٹارز نے قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کی۔پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں ورلڈ الیون کی پاکستان آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کھلاڑیوں کو ائیرپورٹ پر خوش آمدید کہتے ہوئے انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم بالخصوص جنوبی افریقہ کے مشکور ہیں کہ ان کے 5 سرفہرست کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی ہامی بھری اور پاکستان آئے۔سرفرازاحمد نے دیگر ممالک کے بورڈ اور کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنوبی افریقہ کے علاوہ ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ اور ان کے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

شیئر: