Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بزرگ خواتین بھی سرکاری بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی

لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش روڈویز کی سرکاری بسوں میں مجاہدآزادی، اعزاز یافتہ اساتذہ، اور جمہوریت محافظ فوج کے طرز پر 60سال کی عمر سے تجاوز کرنے والی بزرگ خواتین بھی مفت سفر کرسکیں گی۔ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی میٹنگ میں اس امر کا فیصلہ کیا گیاتاہم یہ تجویز حتمی منظوری کیلئے مرکزکو بھیج دی گئی ہے۔2011ء کی مردم شماری کے مطابق اتر پردیش میں 74لاکھ خواتین 60سال سے زائد عمر کی ہیں۔ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ڈائریکٹر نے واضح کیا کہ مفت سفر کی سہولت فی الحال کارپوریشن کی 9ہزار عام بسوں میں ہوگی، اے سی کوچ میں نہیں۔

شیئر: